حیدرآباد ۔13نومبر(اعتماد نیوز)اے آئی سی سی کے صدر سونیا گاندھی نے آج کہا
کہ جدید ہندوستان کی بنیاد رکھنے والے قائدین کی فہرست میں سب سے پہلے
جواہر لعل نہرو کا نام سب سے پہلے آتا ہے۔ چنانچہ آج نئی دہلی کے تالکا
تورا اسٹیڈیم میں سابق وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کے
یوم پیدائش کے پیش نظر
منعقدہ جلسہ میں انہوں نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ انہوں نے کہا
کہ جواہر لعل نہرو نے اپنے آپکو ملک کی ترقی کے لئے وقف کر دی ہے۔ انہوں
نے کہا کہ نہرو کے رائج کردہ ٹکنالوجی ہی کی وجہ سے آج ہندوستان منگا یان
اور چندریان ٹکنالوجی کو حاصل کر سکا ہے۔